the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
امرتسر۔ عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے پنجاب کے کابینی وزیر بکرم سنگھ مجیٹھیا سمیت پوری بادل حکومت کو للکارتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے نوجوانوں کو نشے کے دلدل میں دھکیلنے والے ان گناہ گاروں کے خلاف ان کی اور عام آدمی پارٹی کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔ مسٹر مجیٹھیا کو نشے کا تاجر کہنے کے معاملے پر ان کی (مسٹر مجیٹھیا) کی جانب سے درج کرائے گئے ہتک عزت کے معاملے میں امرتسر پہنچے مسٹر کیجریوال نے عدالت کی سماعت کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ پنجاب کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ بکرم سنگھ مجیٹھیا نشہ اسمگلروں کا سرغنہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھی بار بار کہتے



ہیں کہ مجیٹھیا منشیات کا دھندہ کرتا ہے لیکن مجیٹھیا اور بادل خاندان اپنے خلاف اٹھی اس آواز کو دبانے اور عام لوگوں کو ڈرانے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔ نشے کے ان تاجروں کے خلاف ہمارا احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک نشے کے یہ سوداگر جیل نہیں جاتے۔

مسٹر کیجریوال نے مسٹر مجیٹھیا کو راست چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ آج سے مجیٹھیا اور حکمراں بادل خاندان کے پاس تین ماہ بچے ہیں۔ ان تین مہینوں میں اگر مجیٹھیا اور بادل خاندان میں دم ہے تو وہ انہیں گرفتار کر لیں۔ مسٹر کیجریوال نے کہا کہ تین ماہ کے بعد پنجاب میں عام آدمی پارٹی کی حکومت بننے جا رہی ہے اور وہ ان سب کو جیل میں ڈالیں گے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.